• news

گجرات میں چیئرمین ضلع کونسل کے انتخابات، رینجرز کی تعیناتی کیلئے چیف الیکشن کمشنر کی سیکرٹری داخلہ کو ہدایت

گجرات (نامہ نگار) گجرات کے ضلع کونسل کی چیئرمینی کیلئے ہونیوالے انتخابات کیلئے چیف الیکشن کمشنر نے رینجر تعینات کرنیکی سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کر دی۔ (ق) لیگ کے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ امیدوار چیئرمین ضلع کونسل سمیرا الٰہی نے الیکشن کمشن کو درخواست دے رکھی تھی کہ گجرات کے الیکشن میں ہنگامہ آرائی کا خطرہ ہے اور حساس ضلع ہے۔ پولنگ سٹیشن پر رینجر تعینات کی جائے جس پر الیکشن کمشن نے رینجر تعینات کرنیکی ہدایت کر دی جو پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر ڈیوٹی دے گی۔

ای پیپر-دی نیشن