• news
  • image

قومی اسمبلی: تحریک انصاف نے ’’کھیڈاں گے نہ کھیڈن دیواں گے‘‘ کی پالیسی کے تحت کارروائی نہ چلنے دی

قومی اسمبلی کے 38ویں سیشن کے پانچویں روز بھی تحریک انصاف نے ’’کھیڈاں گے نہ کھیڈن دیواں ‘‘ کی پالیسی کے تحت ہنگامہ آرائی کرکے اجلاس کی کارروائی نہیں چلنے دی ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی وجہ سے سپیکر سانحہ کوئٹہ پر بحث کئے بغیر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا قومی اسمبلی سپیکر سردار ایاز صادق کے چیمبر میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان طے پایا کہ تحریک انصاف ،پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی تقاریر کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جواب دیں گے لیکن تحریک انصاف جسے پر امن ماحول میں اجلاس چلانے سے کوئی دلچسپی نہیں وہ سانحہ کوئٹہ پر بات کرنے کی بجائے ’’پانامہ پیپرز لیکس پر بات کر کے حکومت کو چڑاتی رہی لیکن سپیکر نے اسد عمر کو بار بار ٹوک انہیں پانامہ پر بات کرنے روک دیا نے قومی اسمبلی کا سارا ’’شو ‘‘ لوٹنے کا پروگرام بنا رکھا ہے۔ حکومتی اور تحریک انصاف کے کے درمیان تندوتیز جملوں اور نعرے بازی ہوتی رہی۔ شیریں مزاری نے کہا کہ پہلے 23 دسمبر تک اجلاس چلنا تھا پھر حکومت کے کہنے پر 21 دسمبر تک کیا، اب نئی تاریخ دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کورم کی نشاندہی کردی۔ سپیکر نے کہا کہ وزیر داخلہ نے بحث سمیٹنی ہے میڈیا سب دیکھ رہا ہے۔ گنتی کرنے پر کورم پورا نہ نکلا اور اجلاس کورم پورا ہونے تک ملتوی کردیا۔ سپیکر ایاز صادق اور تحریک انصاف کے ارکان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ متحدہ اپوزیشن و حکومتی اتحادیوں سینیٹ میں منگل کو سول ہسپتال کوئٹہ میں دہشت گردی کے سانحہ پر قاضی عیسی فائز کمیشن کی رپورٹ سے متعلق تحریک التواء کو بحث کیلئے منظور کرلیا ہے تحریک کے محرکین میںپیپلزپارٹی عوامی نیشنل پارٹی متحدہ قومی موومنٹ ،پختونخواملی عوامی پارٹی شامل ہیں ۔ سانحہ سے متعلق کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ پر آج ایوان بالا میں بحث ہوگی ۔ چیئرمین سینیٹ نے ریگولیٹری اتھارٹیز کو حکومت کے ماتحت کرنے کے معاملے پر ایوان بالا میں متعلقہ وزیر سے آج (بدھ) جواب طلب کرلیا ہے کہ کس قانون کے تحت ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ذیلی ادارے قرار دیا جارہا ہے۔ سپیکر نے وعدہ معافی کا گلہ کر دیا۔ چیئرمین سینٹ میاں رضان ربانی نے کہا ہے کہ آئندہ ایک ممبر ایک ہفتہ میں صرف تین توجہ دلائو نوٹسز ایوان میں جمع کرا سکتا ہے۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق سے کہا ہے کہ چترال کے لئے سی 130 طیارے کی پرواز کے حوالے سے سیکرٹری دفاع سے بات کریں چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ بعض ارکان ایوان بالا میں سندھ طاس معاہدہ کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس لانا چاہتے ہیں لیکن وزیر مملکت برائے پانی و بجلی 22 دسمبر تک چھٹی پر ہیں‘ یہ اہم ایشو ہے۔ سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق وفاقی وزیر پانی و بجلی کی ایوان میں شرکت کو یقینی بنائیں وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں اور این جی اوز کے نمائندوں کے داخلے پر کوئی پابندی نہیں ہے‘ فارنرز آرڈر 1951ء کے تحت سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کسی بھی علاقے میں ان کی نقل و حرکت محدود کی جاسکتی ہے۔ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان سٹڈیز کے طلباء اور اساتذہ نے سینیٹ کی کارروائی دیکھی۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان سٹڈیز کے طلباء اور اساتذہ ایوان بالا کی کارروائی دیکھ رہے ہیں جس پر ارکان نے ان کا خیر مقدم کیا۔چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے آٹھویں این ایف سی ایوارڈ کو زیر بحث لانے اور پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ پر دہشتگرد حملے کو زیر بحث لانے کیلئے سینیٹر کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی اور سینیٹر مولانا حمد اللہ کی تحاریک التواء مسترد کردیں۔ سینٹ نے لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز (ترمیمی) بل 2016ء کی منظوری دیدی۔
ڈائری

epaper

ای پیپر-دی نیشن