• news

ایس ایس پی تشدد کیس، عمران طاہر القادری کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

اسلام آباد ( وقائع نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کیس میں ملوث عمران خان اور طاہرا لقادری کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت کی،دوران سماعت تھانہ سیکریٹریٹ کا ایڈیشنل ایس ایچ او انسپکٹر یاسین بھٹہ عدالت میں پیش ہوا اور موقف اپنایا کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسکے گھر چھاپہ مارا لیکن وہ انگلینڈ گئے ہوئے تھے اور دونوں ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ دونوں کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا منظور کی جائے، دونوں سیاسی قائدین کے خلاف آزادی اور انقلاب مارچ کے دوران سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کو تشدد کا نشانہ بنانے پر سیکرٹریٹ پولیس نے دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن