• news

تحریک انصاف نے قطری شہزادوں کو تلور کے شکار کی اجازت کیخلاف پہیہ جام ہڑتال کی کال واپس لے لی

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی نے کوئٹہ چمن شاہراہ پر پہیہ جام ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ پی ٹی آئی نے قطری شہزادوں کو تلور کے شکار کی اجازت دینے پر پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی۔ ضلعی صدر پی ٹی آئی نذیر اچکزئی نے کہا ہے کہ ہڑتال کی کال وزیراعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری کی تلور کے شکار کی اجازت نہ دینے کی یقین دہانی کے بعد واپس لی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن