15 برس میں پہلی مرتبہ رواں سال پاکستان میں کوئی صحافی قتل نہیں ہوا: سی پی جے
پیرس (آئی این پی) گزشتہ 15 سالوں میں پہلی مرتبہ رواں سال پاکستان میں کسی صحافی کو فرائض کی انجام دہی کی پاداش میں قتل نہیں کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں آزادی صحافت کے فروغ کے لیے کام کرنے والی آزاد تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے اپنی خصوصی رپورٹ میں مزید کہا کہ 1992 کے بعد سے اب تک 33 صحافیوں کو فرائض کی انجام دہی کی پاداش میں قتل کیا گیا۔