• news

پیپلز پارٹی کے 3 مطالبات میں بالکل وزن نہیں، زرداری فوج سے وطن واپسی کی بھیک مانگتے رہے: شیخ رشید

اسلام آباد (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوج نے ہر طرح سے پرویز مشرف کی مدد کی، کالعدم تنظیموں پر پابندی لگانا غلط فیصلہ تھا، میں نے خود کشمیری مجاہدین کو پناہ دی، پیپلزپارٹی کے چار میں سے تین مطالبات میں بالکل وزن نہیں، پیپلزپارٹی خود سندھ میں کسی قسم کی مداخلت نہیں چاہتی، زرداری فوج سے وطن واپسی کے لئے بھیک مانگتے رہے، زرداری کو وطن واپسی پر گرفتار کرنے کا فیصلہ ہوا تھا، عمران خان پانامہ کیس پر جوڈیشل کمشن کے مخالف ہیں مگر میں اس کی حمایت کروں گا، عمران خان کو لال حویلی جلسے میں شرکت نہ کرنے کا بہت نقصان ہوا۔ 

ای پیپر-دی نیشن