• news

لاکھوں کی وارداتیں‘ مبینہ مقابلے میں ڈاکو ہلاک‘ فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی

لاہور + مریدکے (نامہ نگاران) ڈاکوؤں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں کے مال سے محروم کر دیا جبکہ ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔ ہربنس پورہ کے علاقہ محلے دار سٹار کے قریب پولیس اہلکاروں نے ناکے پر ایک موٹر سائیکل پر سوار 3 جبکہ افراد کو روکنے کا اشارہ کیا لیکن انہوں نے فرار ہو نے کی کوشش اہلکاروں نے تعاقب کیا تو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اسکے دو ساتھی فرار ہونے میںکامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی اور وہ شاہدرہ کا رہائشی تھا پولیس کا کہنا ہے ڈاکو سابق ریکارڈ یافتہ ہے۔ علاوہ ازیں کو ٹ لکھپت کے علاقہ جیل رو ڈ پر کار سوار شخص سے 30 ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل لوٹ کر فرار ہونے والے 2 ڈاکوئوںکا گشت پر معمور محافظ اہلکاروں سے سامنا ہو گیا ۔ اس دوران ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی۔ جس کی زد میں آکر ہیڈ کانسٹیبل قمر عباس زخمی ہو گیا۔ پولیس اہلکاروںکی جا نب سے جوابی فا ئر نگ کی گئی لیکن موٹر سائیکل سوار دونوں ڈ اکو فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں ڈاکوؤں نیشفیق آباد کے علاقہ میں زاہد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 8 لاکھ 70 ہزار مالیت‘ مناواں کے علاقہ میں ضیاء الدین کے گھر سے 5 لاکھ روپے مالیت‘ شادباغ میں اشفاق ڈوگر کے گھر سے 4 لاکھ کی نقدی‘ طلائی زیورات‘ موبائل فون اور دیگر سامان‘ چوہنگ کے علاقہ میں اظہر اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ روپے مالیت‘ ساندہ میں عمر کی فیملی سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی‘ زیورات اور موبائل فون، ماڈل ٹائون میں وقار سے 95 ہزار روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں عباس سے 60 ہزار روپے اور موبائل فون، کاہنہ میںبشیر سے 50ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹائون میںانتخا ب سے 45 ہزار روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ میںامجد سے40 ہزار اور موبائل فون، مصطفی آباد کے علا قہ میں بلا ل سے 40 ہزار، لیپ ٹا پ اور موبائل فون،نشتر کا لو نی کے علا قہ میں فا روق سے 30ہزارروپے اور موبائل فون جبکہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں سر فر از سے 25ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے شادمان میں سے عاصم‘ مزنگ میں مجاہد، ماڈل ٹائون میں رانا ضیاء کی گاڑیاں جبکہ نولکھا سے محمود، شاہدرہ میں کامران، مسلم ٹائون میں حماد، لوئر مال میں حبیب، شالیمار میں سے جمال، ٹاؤن شپ سے فواد کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ یو سی 166 کے چیئرمین گجرپورہ میں اپنے گھر کی دہلیز پر لٹ گئے ڈاکو چیئرمین یو سی سے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ مریدکے سے نامہ نگار کے مطابق سعودیہ پلٹ عامر صدیق کو دن دیہاڑے بھرے بازار میں اسلحہ دکھا کر 2 ڈاکوؤں نے 4 ہزار کی نقدی سو سعودی ریال اور 200 ڈالر رقم سے محروم کر دیا جبکہ اسحاق کی دکان سے ڈاکو 63 ہزار کی نقدی اور موبائل فون لے گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن