• news

جنوبی کوریائی صدر کی دوست کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع، ملزمہ نے تمام الزامات مسترد کر دئیے

سیول(این این آئی)عارضی طور پر اختیارات سے محروم کر دی جانے والی جنوبی کوریائی صدر پارک گن ہے کی قریبی دوست چْوئی سْون سِیل کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع ہو گئی ۔ مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق ساٹھ سالہ سِیل نے کمرہ عدالت میں ان پر عائد کیے گئے تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔ سِیل کے وکیل نے بتایا کہ ان کی مؤکلہ صدر کے ساتھ کسی بھی سازش میں شریک نہیں تھیں۔ اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی وجہ سے صدر پارگ گن ہے سے عارضی طور پر ان کی ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں۔ سیل اس سکینڈل کا مرکزی کردار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن