• news

زرداری کی پاکستان آمد ہے سیاست کا رنگ بدل جائیگا: بابر سہیل بٹ

لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی آمد سے ملک میں سیاست کا رنگ ہی بدل جائیگا۔ سابق صدر نے مشکل ترین حالات میں جمہوریت کے محافظ کا کردار ادا کیا۔ اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کرکے مثال قائم کی۔ پیپلز پارٹی مخالفین کے چھکے چھڑادیگی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی نے ہر قربانی دی ہے اب بھی اسے ڈی ریل نہیں ہونے دینگے۔ ملک و قوم کی خاطر جمہوریت کے استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن