نجکاری اور من مانیوں کیلئے ریگولیٹری ادارے کنٹرول میں لئے گئے : خرم نواز گنڈا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ ریگولیٹری اداروں کو نجکاری اور من مانے فیصلوں کیلئے کنٹرول میں لیا گیا۔ حکومت اور وزارتوں کی آمریت کو ختم کرنے کیلئے ریگولیٹریز اتھارٹیز قائم کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا نے گردشی قرضوں کی ادائیگی اور اوگرانے نے متنازعہ ایل این جی منصوبہ پر حکومت کا آنکھیں بند کرکے ساتھ نہیں دیا۔ جس پر وزیراعظم نے ریگولیٹری اداروں کو خود ’’ریگولیٹ‘‘ کرنے کافیصلہ کیا۔