• news

تحریک انصاف کی رہنما سعدیہ سیف کو سپردخاک کردیا گیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) تحریک انصاف کی سابقہ نائب صدر پنجاب سعدیہ سیف کی نمازہ جنازہ پی اے ایف فالکن کمپلیکس کی مرکزی جامعہ مسجد میں ادا کر دی گئی ، نمازہ جنازہ میںپنجاب کے سابقہ صدر پنجاب ا عجاز احمدچوہدری ،شبیر سیال ، اشتیاق ملک،رانا اختر حسین ، احمد علی بٹ، میاں عبید الرحمان، ملک زمان نصیب ، حسان نیازی، سید فقیرسیف شاہ، محمد مدنی،ملک وقار، میا ں حماد اظہر، رانا ساجد شوکت ، زبیر نیازی، نعیم میر ، فرخ حبیب ،نذیرچوہان،میاں اکرم عثمان، علی امتیاز وڑائچ ودیگر نے شرکت کی اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے مرحومہ کومیانی صاحب قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا اور انکے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کل3:15 بجے PAF فالکن کمپلیکس کی مرکزی جامعہ مسجد میں ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن