پاکستان سپر لیگ:کھلاڑیوں کے مہمان رکھنے پر پابندی عائد
لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال فروری میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کے اپنے ساتھ مہمان رکھنے پر پابندی لگاتے ہوئے نئے ضوابط جاری کر دیئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کو شفاف اور تنازعات سے پاک رکھنے کیلئے نئی پابندیا ں عائد کرد ی ہیں۔