• news

وزیراعلیٰ سندھ سے کورکمانڈر کراچی کی ملاقات دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق

کراچی (آن لائن+ صباح نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے ملاقات کی جس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کی حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا جبکہ ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد تیز کرنے اور آئندہ اجلا س جلد بلانے پر بھی مشاوت ہوئی۔ ترجما ن وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا تھا ملاقات کے دوران کراچی میں امن و امان کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کورکمانڈر کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ مراد علی شاہ نے کہا کہ کسی کو کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انکا کہنا تھا کراچی آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور ہم نے اداروں کے درمیان تعاون کو مستحکم کیا ہے۔ کور کمانڈر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن