دہشت گردوں سے نمٹنا مشترکہ مفاد ہے، افغانستان کے ساتھ طویل المدت تعاون کے لئے پرعزم ہیں: چین، برطانیہ
لندن (نوائے وقت رپورٹ) چین اور برطانیہ نے لندن میں آٹھویں سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ چین اور برطانیہ کے اسلحے کی نقل و حمل اور انتہا پسند گروہوں کے خلاف کام کرنے کا اعادہ کیا۔ چین برطانیہ کے شہریوں، سفارتی مشن، امدادی کارکنوں پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی۔ افغانستان سے طویل المیعاد تعاون کے لئے چین اور برطانیہ پرعزم ہیں۔ افغانستان کی سلامتی اور استحکام برطانیہ اور چین کے لئے اہم ہے۔ افغانستان کے خوشحال مستقبل کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔ افغانستان میں عالمی برادری کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ دونوں ممالک افغانستان کے ساتھ سہ فریقی تعاون کے لئے رضامند ہیں۔ افغانستان کی بہتری کے لئے ہارٹ آف ایشیا کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے چین اور برطانیہ کا افغانستان حکومت کے ساتھ مشترکہ مفاد ہے۔