اے ایف پی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سال کی بااثر ترین شخصیت قرار دیدیا
پیرس (اے پی پی) فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سال کی بااثر ترین شخصیت قرار دیا ہے۔ سروے میں دنیا بھر میں تعینات اے ایف پی کے صحافیوں نے حصہ لیا۔ سروے کے مطابق دنیا کی 10 بااثر ترین شخصیات ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادی پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردگان، سابق امریکی خاتون اول ہیلری کلنٹن، نائجل فراج، بشارالاسد، براک اوباما، پوپ فرانسس، باب ڈیلن اور مشل اوباما ہیں۔