ڈاکوئوں نے وارداتوں میں لاکھوں کا مال لوٹ لیا، مزاحمت پر شہری زخمی
لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں نے وارداتوں کے دوران کئی شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر ایک شہری کو پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گر ین ٹا ئو ن کے علا قہ میں با گڑ یا ںمیں فیر وز پا ر ک کے قر یب پولیس وردی میں ملبو س ڈاکو ئو ں نے عا مر اسلم سے گن پو ائنٹ پر 25ہز ارروپے نقد ی اور مو با ئل فو ن لوٹنے کے بعد اسے پستول کے بٹ ما ر کر زخمی کر دیااور فرار ہو گئے ہیں۔ بادامی باغ کے علا قہ میں لیا قت کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 8لاکھ جبکہ نشتر کالونی کے علاقہ میں وحید کے گھر سے4لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،نو اب ٹائون میں منو ر اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ روپے کی نقدی ،زیورات اور مو با ئل فو ن،وحد ت کا لو نی میں فیصل سے 70ہزار اور مو با ئل فون، ستوکتلہ میں اظہرسے 60ہزار اور مو با ئل فو ن،مسلم ٹا ئو ن میں احمد سے 30 ہزار اور مو با ئل فو ن،ڈیفنس سی میں نو ید سے20ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے شادمان کے علاقہ سے ابرار، فیکٹری ایریا سے یوسف گا ڑیاں جبکہ ماڈل ٹاون سے صادق ،گارڈن ٹائون سے خر م، شاہدرہ سے سلطان،گڑ ھی شاہو سے حبیب ،کاہنہ سے عدیل کی موٹر سائیکلیں چو ری کرلیں۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق 2 ڈاکوئوں نے نوید احمد سے موٹر سائیکل اور رقم چھین لی۔ دریں اثنا یو سی چیئرمین 166 چودھری شفقت حسین کے گھر سے بھی ڈاکوئوں نے ہزاروں کی نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ لیں۔