بیرونی طاقتیں امن میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہیں، دہشت گردوں ، بھتہ خوروں کو جڑ سے امکھاڑ پھینکیں گے: ڈی جی رینجرز سندھ
کراچی (نوائے وقت نیوز) ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے کراچی کے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا اور افسروں و جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کراچی میں امن کیلئے جوانوں کی قربانیوں کو سراہا اور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا دہشت گردی میں اندرونی و بیرونی طاقتوں کا پورا ادراک ہے۔ بیرونی طاقتیں امن میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہیں۔ آپریشن نہ صرف کراچی بلکہ پورے سندھ میں جذبے سے جاری رہے گا اور دہشت گردوں، اغوا کاروں، بھتہ خوروں ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے جبکہ مقصد کے حصول کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔