کانگو میں صدر کے خلاف مظاہرے، سکیورٹی فورسز کی فائرنگ،19 افراد ہلاک،45 زخمی
کنساشا (نوائے وقت رپورٹ+ رائٹر) کانگو میں صدر مخالف مظاہرے کے دوران فائرنگ سے 19 افراد ہلاک جبکہ ٰ45 زخمی ہو گئے۔ اپوزیشن افریقی صدر سے مستعفیٰ ہو کر نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے اور اپنے دفاع کیلئے فائرنگ کی گئی۔ جوزف کبیلا کیخلاف احتجاج کانوبا ضلع میں ہو رہا تھا۔ اہلکاروں نے فائرنگ کر دی۔ یو این مشن نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔ گیس سٹیشنز اور مراکز صحت سرکاری عمارات پر حملے کیے گئے۔ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔