• news

پاک ایران سرحد پر تعمیر پاکستان گیٹ کا افتتاح کردیا گیا

کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنینٹ جنرل عامر ریاض نے پاک ایران باڈر پر تعمیر شدہ پاکستان گیٹ کا افتتاح کر دیا۔ پاکستان گیٹ تفتان کی تعمیر16 جولائی 2016 کو شروع کی گئی اور اس کا پہلا فیز دسمبر 2016ء میں مکمل کرلیا گیا ہے۔ گیٹ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا گیٹ زیرو لائن جبکہ دوسرا گیٹ پاکستان کی سرحد کے 200 میٹر اندر بلند نمایاں جگہ پر تعمیرکیا گیا ہے جہاں سے بارڈر کے دونوں اطراف واضح دکھائی دیتا ہے۔ پاکستان گیٹ تفتان پر تمام سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں جن میں دستاویزات کی جانچ پڑتال کیلئے نادرا کا ویریفکیشن سسٹم، سی سی ٹی وی کیمرے ،کسٹم اور ایف آئی اے کے امیگریشن کے دفاتر اور سکیورٹی کیلئے ایف سی اور لیویز کے دستے موجود ہوں گے۔ تعمیر کے دوسرے مرحلے میں زائرین کیلئے رہائیگاہ ہیں اور تجارتی مقاصد کیلئے این ایل سی ٹرمینل بھی تعمیر کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن