ملتان سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو آج پھانسی دی جائے گی
ملتان(کرائم رپورٹر) سنٹرل جیل ملتان میں سزائے موت کے مجرم غلام شبیر ولد قادر بخش کو آج پھانسی دی جائے گی۔ مجرم ڈی جی خان کا رہائشی ہے جس نے 1990ء میں تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں مستری ربنواز کو قتل کر دیا تھا۔ مجرم کی تمام اپیلیں خارج ہونے پر سییشن کورٹ نے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے جن کے تحت آج مجرم کو سنٹرل جیل ملتان میں تختہ دار پر لٹکا دیاجائے گا جیل انتظامیہ نے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔