بزنس سٹارٹ اپ مقابلے میں سپریئر یونیورسٹی کا بزنس پلان ’’آئی آٹو میٹ‘‘ اول قرار
لاہور (پ ر)’’ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک‘‘ میں پاکستان کے سب سے بڑے بزنس سٹارٹ اپ مقابلے "ERUP"میں سپریئر یونیورسٹی کے طلباء وطالبات نے اول پوزیشن حاصل کی۔ ملکی سطح کا یہ مقابلہ Plan.9 PITB & Careem کے باہمی تعاون سے منعقد کیا گیا۔ انٹر یونیورسٹیز بزنس سٹارٹ اپ مقابلے کے فائنل رائونڈ میں 12یونیورسٹیز بشمول FAST, UMT, BNU, IBAPU, ITU, UCP اور دیگر جامعات کی ٹیمز کے منتخب بزنس آئیڈیاز شامل تھے۔ مقابلے میں سپیریئر یونیورسٹی کا بزنس پلان ’’آئی آٹو میٹ‘‘ کو اول قرار دیا گیا۔