وزیراعلیٰ کے احکامات کے باوجود 63 فیصد بی ایچ یوز اور 43 فیصد آر ایچ سینٹر میں زچہ بچہ کیلئے سہولتوں کا فقدان
لاہور(کامرس رپورٹر )پنجاب بھرمیں ماں او ربچے کی شرخ اموات کو کم کرنے کے لئے وزیر اعلی کے احکامات کے باوجود ضلعی انتظامیہ بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت پر علاج معالجہ کی ممکنہ سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے صوبے کے 63فیصد بی ایچ یوزاور 43فیصدآر ایچ سنٹرز میں زچہ بچہ کی سہولتوں کا فقدان ہے 650اپ گریڈ کیے گئے بی ایچ یوز میں بیشتر پر بجلی کی فراہم بھی تعطل کا شکار ہے اور اکثر یو پی ایس کی بیٹریاں کام نہیں کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے 650بی ایچ یو ز کو اپ گریڈ کر کے 24گھنٹے زچہ بچہ کی سہولیات فراہم کرنا شروع کی تھیں ۔ تاکہ صوبے میں ماں اور بچے کی شرح اموات کو کم کیا جا سکے ۔ لیکن ایک اعلی سطحی اجلاس میں اس بات کا انکشاف ہواہے جس میں وزیر اعلی پنجاب کو بتایاگیا کہ اپ گریڈ کیے گئے 63فیصد بی ایچ یوز اور 45فیصد رولر ہیلتھ سنٹرز مطلوبہ معیار پر کام کرنے سے تاحال قاصر ہیں ۔