• news

سابق پرنسپل پاکستان ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج طارق سلطان کیلئے تعزیتی اجلاس کا انعقاد

لاہور (پ ر)نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں مرحوم طار ق سلطان سابقہ پرنسپل پاکستان ایڈ منسٹریٹو سٹاف کالج اور سینئر بیوروکریٹ کیلئے تعزیتی اجلاس منعقد کیاگیا ۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے زیر تر بیت افسران ،NMCفیکلٹی اور ادارے کے ملازمین نے مرحوم کی ادارے کی بہتری اور تر قی کیلئے انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ مرحوم کیلئے مغفرت اور رحمتوں کی دعا ہوئی ۔آخرمیں افسر دہ خاندان کیلئے صبر وجمیل اورخیر وبرکت کی دعا کی گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن