شام میں مسلمانوں کی بدترین نسل کشی کی جا رہی ہے: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل، قاری جمیل الرحمن ،قاری علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم نے کہاہے کہ حلب اورشام کے دیگرعلاقوں میں مسلمانوں کی بدترین نسل کشی کی جارہی ہے اوآئی سی کااجلاس طلب کیاجائے۔ عالمی برادری امن قائم کروائے مشرق وسطی میں امریکی سرپرستی میں کچھ ممالک کی مداخلت پورے عالم اسلام کے لئے ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔