پانامہ لیکس الزامات نہیں‘ حکمرانوں کے خلاف ثبوت ہیں: فرخ جاوید مون
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک انصاف کے رہنما فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ پاناما لیکس ملکی تاریخ کا سب سے اسکینڈل ہے اورپاناما لیکس الزامات نہیں بلکہ حکمران خاندان کیخلاف ثبوت ہے ،قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں۔ حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں۔قومی دولت لو ٹنے وا لے ملک وقوم کے خیرخواہ نہیں ،قوم کرپٹ حکمرانوں کوجلد سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتی ہے ۔