• news

سابق چیئرمین پی آئی اے محمد نواز ٹوانہ کی اہلیہ انتقال کر گئیں

لاہور (پ ر) سابق چیئرمین و مینجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے محمد نواز ٹوانہ کی اہلیہ گذشتہ روز لاہور میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ان کے آبائی گائوں ہڈالی ضلع خوشاب میں ادا کی جائے گی جبکہ رسم قل جمعہ 23 دسمبر کو دن ساڑھے گیارہ بجے ہڈالی میں ادا ہو گی۔ ایصال ثواب کے لیے ہفتہ 31 دسمبر کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ 33-v سٹریٹ I ڈی ایچ اے پر 3 بجے دعا کا اہتمام کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن