• news

پاکستان سائیکنلگ فیڈریشن قائداعظم ڈے پر لاہور تا ساہیوال ریس کا انعقاد کریگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قائد اعظم ڈے 25 دسمبر پر لاہور تا ساہیوال انٹرنیشنل روڈ سائیکل ریس کے انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں شرکت کیلیے افغانستان سے 8 رکنی سائیکلنگ کا وفد لاہور پہنچ چکا ہے۔ یہ بات پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس حیدر خواجہ، سیکرٹری چوہدری کامران امین اور وقار علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ادریس حیدر خواجہ کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں ملک بھر سے 70 سے زائد سائیکلسٹ حصہ لے رہے ہیں۔ ریس کا آغاز صبح ساڑھے 8بجے پنجاب سٹیڈیم سے ہوگا جبکہ ریس ساہیوال میں اختتام پذیر ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے چیئرمین نوریز شکور ریس کے اختتام پر کامیاب سائیکلسٹ میں نقد انعامات کے ساتھ ٹرافیاں تقسیم کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن