• news
  • image

قبضہ مافیا سے قبرستان واگزار کرانے کی اپیل

مکرمی! قبرستان دربار لالن پیر جھنگ روڈ شورکوٹ شہر ضلع جھنگ پر قبضہ گروپ کا دن بدن قبضہ ہو چکا ہے جو دن بدن قبریں ختم کرکے اوپر مکان تعمیر کر رہے ہیں۔ مہربانی فرما کر اس بات کا خصوصی نوٹس لیں اور قبروں کو بے حرمتی سے بچائیں۔ دوسری گزارش یہ ہے کہ قبرستان میں اردگرد کی ورکشاپوں اور محلہ داروں نے گندگی کے انبار لگا رکھے ہیں۔ ٹی ایم اے شورکوٹ کو براہ کرم ہدایت جاری کی جائے کہ قبرستان کی صفائی‘ لائٹنگ اور چاردیواری کا انتظام کریں۔ (مبارک حسین گلشاد‘ شورکوٹ شہر نواں شہر)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن