• news

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے ایک اور بحری جہاز میں زوردار دھماکے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی

کراچی (آئی این پی)گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے ایک اور بحری جہاز میں زوردار دھماکے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کوی طلب کر لیا گیا جبکہ ایدھی کی ایمبولینسیں بھی گڈانی روانہ ہو گئی ہیں۔ حادثے کے وقت جہازپر سو مزدور کام کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق آگ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پھیل رہی ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔واضح رہے کہ نومبرکے پہلے ہفتے میں بھی گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر کھڑے آئل ٹینکر آگ بھڑک اٹھنے سے 28 مزدور شعلوں کی نذر ہوگئے تھے جبکہ متعددجھلس کر زخمی ہوئے۔ حادثے کے بعد سے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد تھی جسے ایک ہفتہ قبل ہی ہٹایا گیاتھا۔
جہاز میں آگ بھڑک اٹھی

ای پیپر-دی نیشن