• news

کراچی سٹی کونسل کا اجلاس بانی متحدہ کے حق میں نعرے بازی ہنگامہ، میئر نے ملتوی کردیا

کراچی (سٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کی سٹی کونسل میں میئر کراچی کی زیر صدارت ہونے والا پہلا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔ ایوان میں بانی ایم کیو ایم کی حمایت میں نعرے بازی شروع ہوئی تو میئر نے اجلاس ملتوی کردیا تاہم اجلاس ملتوی ہونے کے باوجود ایوان میں نعرے بازی کا سلسلہ جاری رہا۔ ایک جانب بانی ایم کیو ایم جبکہ دوسری جانب سب پہ بھاری آصف زرداری کے نعرے لگتے رہے۔
سٹی کونسل اجلاس

ای پیپر-دی نیشن