روسی سفیر قتل کیس: امریکہ میں مسلمانوں کا داخلہ روکنے کا منصوبہ درست ہے: ٹرمپ
واشنگٹن (رائٹرز+ این این آئی+ آئی این پی) نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ امریکہ کو اپنے ایٹمی پروگرام کی صلاحیت میں توسیع کرنی چاہیے تاکہ دنیا کو ہوش آ جائے۔ امریکہ کو اپنا ایٹمی پروگرام مضبوط کرنا چاہیے۔ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر مسلمانوں کا امریکہ میں داخلہ روکنے کیلئے سخت قوانین لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں چھان بین کا نظام لے کر آئیں گے۔ مسلمانوں کی چھان بین کا مطالبہ درست ثابت ہوا‘ روسی سفیر کے قتل اور برلن کی کرسمس مارکیٹ میں ٹرک حملے پر نومنتخب امریکی صدر کا تازہ ترین رد عمل سامنے آیا ہے۔ اگلے ماہ جب وہ اختیارات سنبھالیں گے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے کے سلسلے میں سخت چھان بین کا نظام لے کر آئیں گے۔ ٹرمپ نے ماہر اقتصادیات پیٹر ناوارو کو قومی تجارتی کونسل کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ پیٹر ناوارو کا شمار چین کی تجارتی پالیسیوں کے ناقدین میں ہوتا ہے۔ قومی تجارتی کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے پیٹر ناوارو ملک کی تجارتی اور صنعتی پالیسی کے ڈائریکٹر بھی ہوں گے۔ وہ انتخابی مہم کے دوران بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر تھے۔
ٹرمپ