• news

حماد صدیقی کے کہنے پر بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی، چریا نے مدد کی: ملزم بھولا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم عبدالرحمن عرف بھولا نے عدالت میں اعترافی بیان میں کہا کہ فیکٹری میں آگ حماد صدیقی کے کہنے پر لگائی۔ عدالت کے جج نے ملزم عبدالرحمن کو ڈھائی سے تین گھنٹے سوچنے کےلئے دیئے۔ ملزم عبدالرحمن عرف بھولا کمرہ عدالت میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑا اور جج کے سامنے بیان میں کہا کہ میں اپنے کئے جرم پر شرمندہ ہوں آگ لگانے میں فیکٹری ملازم اور گرفتار ملازم زبیر عرف چریا نے اہم کردار ادا کیا۔ فیکٹری مالکان سے 25کروڑ روپے بھتہ طلب کیا گیا تھا۔ بھتہ نہ دینے پر آگ لگانے کی دھمکی دی گئی آگ لگنے کے بعد حماد صدیقی کو بتایا کہ کام ہو گیا ہے۔ ملزم عبدالرحمن عرف بھولا نے کہا کہ گاڑیاں جلانا اور جلا¶ گھیرا¶ ایم کیو ایم کی پالیسی میں ہے۔ کھالیں جمع کرنا، فطرہ لینا اور فائرنگ کرنا بھی ایم کیو ایم کی پالیسی کا حصہ ہے۔ پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس ایڈووکیٹ نے حماد صدیقی کے بارے میں ملزم عبدالرحمن عرف بھولا کے بیان کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حماد صدیقی بلدیہ فیکٹری سانحے میں ملوث نہیں۔ حماد کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں وہ ایسا گھنا¶نا کام کر ہی نہیں سکتے۔ حماد صدیقی تو پارٹی کے لوگوں کو غلط کام سے روکتا تھا۔ وقت آنے پر حماد عدالت میں پیش ہونگے۔
ملزم بھولا

ای پیپر-دی نیشن