مستونگ : پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ، ایک اہلکار شہید
مستونگ+ مہمند ایجنسی+ کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ+نیوز ایجنسیاں) مستونگ کے فرندی بازار میں پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا پولیس کے مطابق دستی بم کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ایک زخمی ہوگیا۔ مہمند ایجنسی میں ایک سکول میں بم دھماکہ ہوا جس میں سکول کا ایک کمرہ منہدم ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جبکہ ایف سی اور حساس ادارے نے قلعہ عبداللہ میں کارروائی کرکے پچیس کلو باروی مواد اور 9دستی بم برآمد کرلئے۔ ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے نے قلعہ عبداﷲ کے علاقے منگل پیر علیزئی میں کارروائی کرکے پچیس کلوبارودی مواد،دستی بم ، ڈیٹونیٹرز‘ سب مشین گنیں برآمد کرلی گئیں۔ علاوہ ازیں داﺅد خیل میں پولیس نے تھانہ بانگی خیل کے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران 30 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پشاور سے بیورو رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی پشاور نے کالعدم تنظیم کے نام پر تاجر سے بھاری بھتہ طلب کرنے اور ادائیگی نہ کرنے پر اس کے مکان پر دستی بم سے حملہ کرنے میں ملوث افغان دہشت گرد بھتہ خور کو گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضہ سے افغان سم بھی برآمد ہوئی ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
اہلکار شہید