• news

اپوزیشن بدعنوان عناصر کوایسے تحفظ دے رہی جیسے پاکستان دہشتگردوںکو دیتا ہے: مودی

وارانسی (آئی این پی )بھارتی وزیر اعظم نریند رمودی نے کہا ہے کہ اپوزیشن بدعنوان عناصر کو ایسے تحفظ دے رہی ہے جس طرح پاکستان دہشتگردوںکو تحفظ دیتا ہے۔ جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی اور اپوزیشن کی جانب سے لگائے گئے کرپشن کے الزامات پر پہلی مرتبہ ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مجھ پر یہ الزامات اس لیے لگائے گئے ہیں تاکہ بدعنوان عناصر کو تحفظ دیا جاسکے۔ انکا کہنا تھاکہ اپوزیشن بدعنوان عناصر کو اسطرح تحفظ دے رہی ہے جس طرح پاکستان دہشتگردوں کو تحفظ دیتا ہے۔ اپوزیشن پارلیمنٹ میں اضطراب پیدا کرکے بدعنوانوں کی مدد کر رہی ہے۔ انھوںنے کہاکہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ سیاسی جماعتیں کرپشن کی حمایت کریں گی میں 125کروڑ عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جنھوں نے دشواریوں کے باوجود نوٹوں پر پابندی کے فیصلے کی حمایت کی۔
مودی

ای پیپر-دی نیشن