• news

سندھ طاس معاہدہ، بھارت پاکستان کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے: جماعت علی شاہ

لاہور (این این آئی) سابق انڈس واٹر کمشنر جماعت علی شاہ نے کہا ہے اگر بھارت سندھ طاس معاہدہ نہیں چلانا چاہتا تو اس کا مطلب ہے کہ وہ پاکستان کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے ، مو دی کی ہو ش آہستہ آہستہ ٹھکانے آنی شروع ہو گئی ہے، بھارت کو واضح حکمت عملی طے کرنی چاہیے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کوچلانا چاہتے ہیں یا نہیں ، بھارت سندھ ، جہلم اور چناب کے پانی کو استعمال کرنے پرلاگو شرائط پو ری کر ے گا توہی وہ ان دریاﺅں کا پانی استعمال کر سکتا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سندھ طاس معاہدے کو مانتے ہی نہیں، اگر بھارت سندھ ، جہلم اور چناب کے پانی کو استعمال کرنا چاہتا ہے تو بھارت پر شرائط لا گو ہوتی ہیں ،وہ شرائط پوری کرے گا تو ہی وہ پانی استعمال کر سکے گا۔ اس نے ان دریاﺅں کا کچھ پا نی محفوظ کرنا ہے تو وہ پاکستان کو اس کی مکمل معلومات اور اعدادوشمارفراہم کرنا ہو گی ،بھارت اگر اپنا حق لینا چاہتا ہے تو اس کو اپنی ذمہ داریاں بھی پوری کرنا ہونگی۔ بھارت نے کشن گنگا کی تعمیر کے دوران ہمارے پانی کا راستہ روک دیا، اسے ایسے ہتھکنڈے نہیں آزمانے چاہئیں، بھارت کو ایک واضح حکمت عملی طے کرنی چاہیے کہ وہ معاہدے کو چلانا چاہتا ہے یا نہیں۔

جماعت علی شاہ

ای پیپر-دی نیشن