• news

مشرقی سرحد پر خطرات، دہشت گردی کیخلاف آپریشنز، فضائیہ ہراول دستہ ہے، ائرچیف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ہماری مشرقی سرحدوں پر درپیش خطرات ہوں یا دہشت گردی کے خلاف آپریشنز، پاک فضائیہ ہر قسم کے خطرات میں ہمیشہ ہراول دستے کے طور پر کردار اد ا کرتی ہے۔ یہ بات پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہےل امان نے سرگودھا میں واقع کمبیٹ کمانڈرز سکول کے47ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔©©© وہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ائیر چیف نے کہا کہ وطن عزیز کی خود مختاری کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، مجھے قوی امید ہے کہ کمبیٹ کمانڈر سکول نے اس اہم ذمہ داری کو بخوبی سر انجام دینے کے لیے آپکی پیشہ ورانہ مہارت اور تکنیکی شعور میں اضافہ کیا ہے۔ یہ کورس آپکی بنیادی صلاحیتوں میںمثبت نکھار پیدا کرے گا جس سے پاک فضائیہ کی جنگی صلاحیتیوں کو تقویت ملے گی۔ آپ مسلسل جدوجہد کے ذریعے نوجوان فائٹر پائلٹس اور کنٹرولرزکی بہترین انداز میںتربیت کریں۔ انہوں نے ائیر پاور سنٹر آف ایکسیلینس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف کمیبیٹ کمانڈرز سکول کی استعداد کو بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا بلکہ ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے میں بھی بھرپور مدد فراہم کرے گا۔ انہوںنے گریجوٹینگ افسروں میں سرٹیفکیٹ اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ بہترین کمبیٹ کمانڈرکی چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی سکواڈرن لیڈر طارق وحید نے حاصل کی، بہترین کمبیٹ کنٹرولر کی ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ ٹرافی سکواڈرن لیڈر عمران خان نے حاصل کی۔ تقریب میں پرنسپل سٹاف آفیسر ز کے علاوہ پاک فضائیہ کے فیلڈ کمانڈرز نے بھی شرکت کی۔
ائرچیف

ای پیپر-دی نیشن