• news

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40پیسے مہنگا، 109روپے کی بلند سطح پر

اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیر خزانہ کے اقدامات بھی ناکافی ثابت ہوئے ہیں، اوپن مارکیٹ میں ڈالر رواں سال کی بلند سطح 109روپے پر پہنچ گیا۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق 4 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں طلب کے باعث ڈالر 40 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 108روپے 60 پیسے سے بڑھ کر رواں سال کی بلند سطح 109 روپے پر جا پہنچا ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسے اضافے سے 104 روپے 85 پیسے پر آگیا ہے۔ ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی جانب سے سونے اور ڈالر کی سمگلنگ کو روکنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ڈالر مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے پر حکومت کو غیر قانونی منی چینجرز اور سونے کی سمگلنگ روکنے کےلئے فوری ایکشن لینا ہوگا۔
ڈالر

ای پیپر-دی نیشن