بیلجیئم: دہشتگردی کیلئے جمع کی گئی ایک ارب روپے کی رقم کا سراغ لگا لیا گیا
بیلجیئم (آن لائن)بیلجیئم میں دہشتگردی کیلئے جمع ایک ارب روپے کی رقم کا پتہ چلا لیا گیا ہے۔ اینٹی منی لانڈرنگ یونٹ کے مطابق شبہ ہے400 بینک اکاونٹس2015 سے دہشت گردی کیلئے فنڈنگ میں ملوث ہیں۔اینٹی منی لانڈرنگ یونٹ کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ کچھ این جی اوز شام میں جہادیوں کی بھرتی کیلئے پیسے جمع کر رہی ہیں۔ہر سال ایک کھرب روپے سے زائد کی مشکوک فنڈنگ ہوتی ہے۔ بینکوں سے بہتر رابطوں کا ہمیں بہت فائدہ ہوا ہے۔