چین نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی نگرانی کیلئے مصنوعی سیارچہ خلا میں چھوڑ دیا
بیجنگ (اے پی پی) چین نے ماحولیات کیلئے ضرر رساں گیس کاربن ڈائی آکسائیڈ کی نگرانی کیلئے مصنوعی سیارچہ خلاء میں زمین کے مدار میں چھوڑ دیا۔چین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اس اقدام کے بعد چین دنیاء کا تیسرا ملک بن گیاہے جس نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی نگرانی کیلئے مصنوعی سیارچہ خلاء میں روانہ کیاہے۔مصنوعی سیارچے کا نام تان سیٹ رکھا گیاہے اوراس کے ذریعے چین کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی نگرانی کریگا۔چین کے حکام کے مطابق اس سیارچے کے زریعے دنیاء کے مختلف حصوں میں ماحولیات کیلئے ضرر رساں گیس کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج پر نظر رکھی جائیگی اور دیکھا جائیگا کہ آیا تمام ممالک ماحولیات سے متعلق معاہدوں اور یقین دہانیوں پر عمل درآمد کررہے ہیں یا نہیں۔