عراق: موصل میں داعش کے 3 خودکش حملے‘ 8 پولیس اہلکاروں سمیت 23 ہلاک
موصل (نوائے وقت رپورٹ/ اے ایف پی) عراق کے شہر موصل کے قریب 3 خودکش کار بم دھماکوں میں 23 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 8پولیس اہلکار بھی شامل اور 15 شہری شامل ہیں۔ داعش نے ذمہ داری قبول کر لی۔ ادھر عراقی شہر موصل میں مارٹر گولے کے حملے میں 4امدادی کارکنوں سمیت 11 مارے گئے۔ بتایا جاتا ہے۔ یہ شہری امداد لینے کے لیے قطار میں کھڑے تھے حملہ ہو گیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق موصل داعش سے واپس لینے کی لڑائی میں بچے متاثر ہوئے۔ انہیں قتل اور زخمی کیا جا رہا ہے۔ ترجمان روناٹیلا روویرا نے بتایا بعض جھڑپ میں نشانہ بن جاتے ہیں۔