خانیوال : پیسوں کے لالچ میں باپ نے اپنا ہی بیٹا اغوا کر لیا
خانیوال(آن لائن)پیسوں کے لالچ نے خون کے رشتوں کا احساس بھی بھلا دیا، خانیوال میںسگے باپ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے ہی 5 سال کے بیٹے کو اغوا کر لیا۔ڈی پی او خانیوال جہانزیب نذیر کے مطابق کبیر والا میں عبد المجید نامی شخص نے اپنے والد سے رقم حاصل کر نے کے لیے اپنے 5سالہ بیٹے صائم علی کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اغواکیا اور تاوان طلب کیا۔ملزم نے ڈیڑھ لاکھ روپے تاوان حاصل کر کے بچہ ورثا کے حوالے کر دیا۔پولیس نے تفتیش کی تو ملزم عبد المجید کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا، پولیس نے ڈیڑھ لاکھ روپے تاوان کی رقم برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔