• news

الیکشن کمشن ارکان کو جج ہائیکورٹ سے زیادہ مراعات نہیں دے سکتے: وزارت خزانہ

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وزارت خزانہ نے الیکشن کمشن کے ارکان کو مراعات دینے سے انکار کر دیا ہے۔ الیکشن کمشن نے صدارتی احکامات کی روشنی میں مزید مراعات مانگی تھیں۔ وزارت خزانہ نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ الیکشن کمشن کے ارکان کو مزید مراعات نہیں دے سکتے، الیکشن کمشن ارکان کو ہائیکورٹ کے جج سے زیادہ مراعات نہیں دے سکتے، قواعد کے مطابق تمام مراعات کمشن ارکان کو دی جا رہی ہیں وزارت خزانہ نے باضابطہ طور پر خط کا جواب الیکشن کمشن کو بھیج دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمشن کے ارکان نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مزید مراعات حاصل کرنے سے متعلق خط ارسال کیا تھا۔ الیکشن کمشن کے خط میں وزارت خزانہ سے 20,20ملازم رکھنے کی درخواست کی تھی۔ وزارت خزانہ نے الیکشن کمشن کے ارکان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ارکان کو قانون و ضابطے کے مطابق تمام مراعات فراہم کی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن