• news

یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کا انیسواں کانوکیشن 1373طلبہ کو ڈگریاںدی گئیں

لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے انیسویں(19th)کانوکیشن کی پر وقارتقریب گذشتہ روز ایکسپو سنٹر، جوہرٹائون میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی میاں عامرمحمود، چیئرمین بورڈ آف گورنرزیونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب تھے جبکہ گیسٹس آف آنر میںمحترمہ روز میری ہل ہورسٹ، کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل عبدا لباسط، صدر لاہور چیمبر شامل تھے۔ علاوہ ازیں پرو۔ریکٹر یو سی پی ڈاکٹر محمد ظفراللہ، ڈینز کے علاوہ ذہین طلباء و طالبات، اساتذہ ، اورمعزز مہمانوںکی بڑی تعداد اس تقریب میں موجود تھی۔1373طلبائو طالبات کو ڈگریاں دی گئیں ۔

ای پیپر-دی نیشن