• news

چین پاکستان کو دہشت گردوں کا معاون قرار دینے کی مخالفت کریگا، بھارت سی پیک میں شامل ہونے کی دعوت قبول کرلے: چینی اخبار

بیجنگ(آئی این پی ) پاکستان کو دہشت گردوں کا معاون قراردینے کی ہر کاوش کی چین سختی سے مخالفت کرے گا، پاکستانی جنرل کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری میں حصہ بننے کیلئے دی جانے والی دعوت بھارت کو قبول کر لینی چاہیے ۔چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ ایسی کسی بھی کاوش کی سخت مخالفت کی جائیگی جس کے تحت پاکستان کو دہشت گردوں کا معاون قراردیا جائے۔ واضح امکانات موجود ہیں کہ سی پیک کا حصہ بننے کیلئے بھارت کو دی جانے والی دعوت کو پاکستان کی حزب اختلاف کی جانب سے خوش آمدید کہا جا سکتا ہے تاہم اس کیلئے بھارت کو وقت پر صحیح فیصلہ کرنا ہوگا۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنی برآمدات کو فروغ دے سکتا ہے اور نئی تجارتی راہداریوں کے ذریعے تجارتی خسارے کو کم کر سکتا ہے اور یہ سب سی پیک سے ممکن ہے ۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کو حیران کن طور پر سی پیک کا حصہ بننے کیلئے دی جانے والی دعوت ایک اچھا قدم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن