• news

نیشنل ہاکی چیمپئن شپ: پہلے روز 3 میچوں کا فیصلہ ہوگیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 63 ویں نیشنل ڈیپارٹمنٹل ہاکی چیمپئن شپ شروع ہو گئی۔ پہلے روز تین میچوں کا فیصلہ ہوا جس میں واپڈا، آرمی اور پی آئی اے ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔ پہلا میچ واپڈا اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں واپڈا نے سخت مقابلے کے بعد دو ایک سے کامیابی اپنے نام کی۔ اس میچ میں واپڈا کی جانب سے کھیل کے تیسرے منٹ میں اسد شبیر نے گول کر اپنے ٹیم کو برتری لائی۔ سوئی گیس کی جانب سے میچ کے 49 ویں منٹ میں کاشف شاہ نے پنلٹی کارنر پر بال کو جال کی راہ دکھا کر مقابلہ ایک ایک گول برابر کر دیا۔ عالمی ریکارڈ ہولڈر سہیل عباس نے میچ ختم ہونے سے چار منٹ قبل ملنے والے پنلٹی کارنر پر گول کر کے میچ میں دو ایک سے برتری قائم کر دیا۔ میچ کا خاتمہ واپڈا کی دو ایک سے جیت لیا۔ چیمپئن شپ کا دوسرا میچ آرمی اور سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں آرمی کی طرف سے کھیل کے 33 ویں منٹ میں کپتان ایم عمران نے گول کر کے برتری قائم کی۔ تین منٹ بعد عباس سے مزید ایک گول کر کے اپنی برتری کو ڈبل کر دیا۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی جانب سے کھیل کے 54 ویں منٹ میں شہریار نے گول کر کے ایک گول کا خسارہ کم کیا۔ تاہم میچ کا اختتام آرمی کی دو ایک سے جیت سے ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن