سیالکوٹ شہر میں جعلی عاملوں اور عطائیوں کی وارداتیں
مکرمی! جعلی عاملوں اور نجومیوں نے شہر اقبال سیالکوٹ کو اپنے شکنجے میں لے لیا ہے۔ مضافات میں قائم ’’آستانہ‘‘ نما اڈوں پر بھی کارروائیوں کے دوران مخلف قسم کے موذی امراض کے علاج کی آڑ میں مخلوق خدا کو لوٹنے سمیت مریضوں کو موت کے منہ تک پہنچا دیتے ہیں۔ علاقہ میں جعلی عاملوں، نجومیوں اور فال وغیرہ نکالنے والوں کی طرف سے مختلف محلوں، گلیوں، درگاہوں وغیرہ پر قائم آستانوں پرمختلف مسائل میں مبتلا پریشان حال عوام جنہیں زیادہ تر تعداد خواتین اور نوجوان طبقہ سمیت سادہ لوح افراد کی ہے۔ ان کو مسائل کے حوالے سے تعویذ، گنڈوں دم اور دوائیوں کے ذریعے مختلف امراض کے علاج کی آڑ میں دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا دھندہ بدستور جاری ہے۔ سیالکوٹ کے مختلف محلوں، گلیوں میں قائم آستانہ نما اڈوں پر جعلی عامل جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ گھروں میں لڑائی جھگڑوں، اولاد نہ ہونا، شوہر کو تابع کرنے، پسند کی شادی کرانے، محبوب کو قدموں میں لانے کے لئے مردوخواتین سمیت نوجوان نسل طبقہ کو اپنی چکنی چڑی باتوں سے گمراہ کرکے خودساختہ بنائی گئی دوائیوں اور تعویذ گنڈوں کے ذریعے بھاری رقوم بٹور رہے ہیں۔ (ابوسعدیہ جاوید شاہ…سیالکوٹ)