• news
  • image

پوسٹل وین سروس کی بحالی

مکرمی! ضلع پاکپتن کو ماضی قریب میں پوسٹل وین کی سہولت میسر تھی جس سے دور دراز کے علاقوں میں ڈاک دوسرے دن پہنچ جاتی تھی لیکن اِس سروس کو ختم کر کے عوام کے مسائل میں بے حد اضافہ کر دیا گیا جبکہ اس سے کوریئر سروسز خاطرخواہ فوائد اٹھا رہی ہیں۔ لمحہ فکریہ اور تعجب کی بات ہے کہ غریب عوام کو ایذارسانی دینا، مشکلات کے بھنور میں پھنسانا، سوتیلی ماں کا سلوک کرنا اور ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف دھکیلنا کہاں کا انصاف ہے۔ غریب کو تو ہر روز نان و نفقہ کی فکر دامن گیر رہتی ہے، کوریئر کیلئے رقم کہاں سے لائے۔ علاوہ ازیں پوسٹل وین سروس دیگر چھوٹے قصبات اور تحصیلی سطح پر جاری و ساری ہے لیکن اِس مقدس مقام اور ضلع میں اسکی بندش، ناقابل فہم۔ ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ پوسٹل وین سروس بحال کر کے غریبوں کی دعائیں لے۔ (رب نواز صدیقی۔ پاکپتن)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن