• news

بلدیاتی انتخابات میں عوام نے انتشار کی سیاست کرنیوالوں کو پھر مسترد کر دیا: منشاء اللہ بٹ

لاہور (فرخ سعید خواجہ) وزیر بلدیات پنجاب منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف لوکل گورنمنٹ کے نظام کو مثالی بنانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے اداروں کو زیادہ سے زیادہ اختیارات دیئے جائیں گے تاکہ عوامی مسائل کو عوام کے گھروں کی دہلیز پر حل کیا جائے۔ وہ گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی قائد میاں نواز شریف پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا سیاست کو عوام نے پہلے ہی مسترد کر دیا تھا تاہم بلدیاتی انتخابات میں انتشار کی سیاست کرنیوالوں کو عوام نے ایک مرتبہ پھر مسترد کر دیا ہے۔ لوکل گورنمنٹ کے نظام کی بحالی سے صوبے میں انقلابی ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن