• news

قاری احسان اللہ کا نام شیڈول 4 سے نکالنے کا حکم، اشتعال انگیز تقریر وجہ ہے تو ٹی وی اینکر کا نام بھی شامل ہونا چاہئے: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما قاری احسان اللہ کا نام شیڈول 4 سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے جے یو آئی ف کے رہنما اور اسلام آباد کی مسجد کے مہتمم قاری احسان کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پولیس سے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے جس پر پولیس حکام نے بتایا کہ قاری احسان نے اشتعال انگیز تقاریر کی تھیں جس پر عدالت نے کہا کہ اس طرح تو ٹی وی اینکرز کے نام بھی شیڈول 4 میں ہونے چاہئیں۔

ای پیپر-دی نیشن