دو مسلمان برطانوی شہری دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مجرم قرار
لندن (نوائے وقت رپورٹ) دو برطانوی شہریوں پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کا جرم ثابتہو گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف سماعت اولڈ بیلے عدالت میں ہوئی۔ دونوں ملزمان کا تعلق برطانیہ کی مسلم کمیونٹی سے ہے۔ مجرم شام جانے والے امدادی قافلوں کے ذریعے دہشت گردوں کو رقم بھجواتے تھے۔